ٹیم پشاور زلمی نے پی ایس ایل سے قبل مداحوں کے دل جیت لیے

ہیڈکوچ محمد اکرم اور حسن علی کی چائے ڈھابہ پر فینز سے گپ شپ

پیر 17 فروری 2020 15:16

ٹیم پشاور زلمی نے پی ایس ایل سے قبل مداحوں کے دل جیت لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2020ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو سے قبل جہاں ٹیمیں کراچی میں تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں فینز کو بھی ہیروز سے ملنے کا موقع مل رہا ہے ۔

(جاری ہے)


نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریکٹس ایریا کے قریب قائم چائے ڈھابہ ہوٹل میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم اور فاسٹ باولر حسن علی اچانک فینز کے ساتھ بیٹھے اور گپ شپ لگائی اور فینز کی دعوت پر کھانا بھی چکھا۔ فینز نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب سیلفیز بنائی۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 15:16:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :