آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں پی ایس ایل کی کرکٹ ٹیموں کی رہائش کی جگہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کیلئے خصوصی پلان مرتبکرنے ٹیموں کی اسلام آباد میں آمدورفت کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات فراہم کیے جانے کے بارے اہم فیصلہ

منگل 18 فروری 2020 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس جس میں حالیہ شروع ہونے والی پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد پولیس افسران اور پی ایس ایل کرکٹ کی انتظامیہ نے شرکت کی،اجلاس میں پی ایس ایل کی کرکٹ ٹیموں کی رہائش کی جگہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کیلئے خصوصی پلان مرتب کیا جانے اور پی ایس ایل کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد میں آمدورفت کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات فراہم کیے جانے کے بارے میں گفتگو ہوئی ،ڈی آئی جی آپریشنز آپریشنز سیکورٹی ڈیوٹی کی خود نگرانی کریں گے، کھلاڑیوں کی قیام گاہ پر انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا, داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو بھی سخت کیا جائے گا, شہر کے مختلف علا قو ں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہی, مشکوک اور مشتبہ افراد کڑی نظر رکھی جائے گی, اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی مکمل کوارڈی نیشن رکھے گی ,اسلام آباد پولیس کے دستے ٹیموں کے اسکارڈ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے،ایس ایس پی ٹریفک وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کریں گے،پی ایس ایل میچیز ٹورنامنٹ 22 فروری سے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے جس کے ابتدائی 8 مچییز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 23:15:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :