آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے آئرش سکواڈ کا اعلان

جمعرات 20 فروری 2020 14:15

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) آئرلینڈ کرکٹ نے آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 14 رکنی ٹیم کی قیادت اینڈریو بلبیرنی کرینگے، مارک ایڈیر ٹخنوں کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اس لئے انکو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، شین گیٹکیٹ کو افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔

جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 ٹیم میں شین گیٹکیٹ کی شمولیت واحد تبدیلی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 6 مارچ، دوسرا میچ 08 مارچ جبکہ تیسرا میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچز بھارت کے گریٹر نوئیڈا سپورٹس کمپلیکس گرائونڈ پر کھیلے جائینگے۔ افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت اینڈریو بلبیرنی کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، شین گیٹکیٹ، جوش لٹل، بیری میک کارتی ، کیون او برائن، بوئڈ رینکن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ، ہیری ٹیکٹر، لورکن ٹکر، گیری ولسن اور کریگ ینگ شامل ہیں
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 14:15:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :