پی ایس ایل میں کونسی ٹیم میری فیورٹ ہے؟وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خود ہی بتا دیا

پی ایس ایل کھیلنے والی ہر ٹیم میری فیورٹ ٹیم ہے، میچوں میں ٹیموں کی ہار جیت سے قطع نظر، یہ پرامن پاکستان کی فتح :وزیراعلی پنجاب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 فروری 2020 12:15

پی ایس ایل میں کونسی ٹیم میری فیورٹ ہے؟وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خود ہی بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری2020ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پاکستان سپرلیگ 2020ءکے آغاز پر تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس ایل کھیلنے والی ہر ٹیم میری فیورٹ ٹیم ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اورملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے شاندار آغاز پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہاکہ میچوں میں ٹیموں کی ہار جیت سے قطع نظر، یہ پرامن پاکستان کی فتح ہے ، شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح کا موقع ملے گا اور کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کر نے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو نے دنیا کوایک بار پھر پیغام دیاہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، پاکستان کے عوام کھیلوں خصوصاً کرکٹ سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان آ نے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے ویلکم کہتے ہیں اور پاکستانی عوام پی ایس ایل کے مقابلے دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 5 کے میچز لاہور،کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، لیگ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم،لاہور میں ہوگا-                                                 
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 12:15:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :