کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ میں کھلاڑیوں کی نوک جھوک

تلخ کلامی وہاب ریاض اور جیسن رائے کے درمیان ہوئی، کپتان سرفراز احمد کو پاکستانی بولر کا اشارہ پسند نہیں آیا

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 22 فروری 2020 19:36

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ میں کھلاڑیوں کی نوک جھوک
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020) : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ میں کھلاڑیوں کی نوک جھوک، تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ فائیو کا چوتھا میچ کوئٹہ گلڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلڈی ایٹرز نے 149 رنز کا ہدف دیا جسکو مخالف ٹیم نے باآسانی مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔

مذکورہ میچ میں ایک افسوس ناک منظر تب دیکھنے میں آیا جب پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین جیسن رائے کے مابین تلخ کلامی ہوئی، کپتان سرفراز احمد کو پاکستانی بولر کا اشارہ پسند نہیں آیا۔ ڈیرن سیمی اور سرویون ریچرڈ نے مداخلت کرکہ بیچ بچاؤ کروایا۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 19:36:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :