پی ایس ایل5، کوریج کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی

بابراعظم کیخلاف امپائر کے فیصلے پرریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور سنیکو میٹر نہیں چل سکا،امپائر نے اندازے کی بنیاد پر بابرکو ناٹ آؤٹ قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 فروری 2020 16:17

پی ایس ایل5، کوریج کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چھٹے میچ کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران میچ کے ابتدائی اوورز میں کوئٹہ کے بولر نسیم شاہ نے بابراعظم کے آؤٹ کی اپیل کی، امپائر کے ناٹ آؤٹ قرار دینے پر گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ریویو لے لیا۔

امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر نہیں چل سکا، جس کے باعث امپائر نے اندازے کی بنیاد پر بابراعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تھرڈ امپائر کے فیصلے سے گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی اور کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے لیکن سب کو فیصلہ قبول کرنا پڑا۔تھرڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیئے جانے کے باوجود کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد فیلڈ امپائر سے اس حوالے سے بات کرتے رہے مگر امپائر نے انھیں اپنی جگہ پر جانے کا کہا۔

سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ تقریباً 5 منٹ تک رکا رہا۔بابر اعظم اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور26 رنز بنا کر ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے-                                                                                  
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 16:17:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :