اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی پاکستان سے تعلق رکھنے والے مستقبل کے فٹبالرزپر سرمایہ کاری

منگل 25 فروری 2020 20:38

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی پاکستان سے تعلق رکھنے والے مستقبل کے فٹبالرزپر سرمایہ کاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے کمیونٹی کوچز کی مہارتوں میں اضافے کی غرض سے کراچی یونائٹیڈ فٹبال کلب (کے یو ایف سی) کے کوچز کے لیے دبئی میں تربیتی پروگرام کا انتظام کیا گیا جس میں لیورپول فٹبال کلب کی اکیڈیمی کے کوچز نے کراچی یونائٹیڈ فٹبال کلب کے ایسے 12 کوچز کو تربیت فراہم کی جو کم مراعات یافتہ کمیونٹیز میں کام کرتے ہیں ۔

یہ تربیتی پروگرام بینک کی سالانہ فٹبال کمیونٹی لیگ کا لازمی حصہ تھا۔ اِس تربیتی پروگرام میں لیورپول فٹبال اکیڈیمی کے فٹبالرز اسٹیون گلیپسی اور پال او برائن نے کوچز کے فرائض انجام دئیے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جس کا مقصد مختلف پس منظر اور کم مراعات یافتہ کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والے کوچز کو تربیت فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تربیت حاصل کرنے والے کوچز کلب کے دیگر کوچز کو تربیت فراہم کریں گے اور کراچی یونائٹیڈ کے کمیونٹی سینٹرز کی جانب سے کھیلنے والے بچوں کے لیے، تربیت کے دوران حاصل کردہ مہارتیں اور ٹیکنکس استعمال کریں گے۔اِس کے بعد یہ بچے سالانہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ فٹبال لیگ میں شرکت کریں گے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے نزدیک یہ بچوں کو اسکل سیٹ کی فراہمی کی صورت میں ایک طویل المیعاد سرمایہ کاری ہے۔

ا،س طرح یہ حقیقی معنوں میں بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرسکیں گے۔گزشتہ تین برسوں سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کراچی یونائٹیڈ فٹبال لیگ کو اسپانسر کر رہا ہے۔ اس اسپانسرشپ کا مقصد ’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ-کراچی یوتھ فٹبال لیگ‘‘ کو کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان فٹبال ٹیموں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا، صنفی رکاوٹوں کو دور کرنا اور ان میں مقابلے کا جذبہ اور صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

یہ ٹیلنٹ کو بنیادی سطح پر سنوارنا ہے۔ سنہ 2019ء تک ،اِس لیگ میں تقریباً 1,000 سے زائد بچے شرکت کر چکے ہیں۔اس اقدام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے ہیڈ آف ایکسٹرنل کمیونیکیشنز اور پبلک افیئرز فرحان احمد نے کہا،’’میں اس پائلٹ پروجیکٹ کے بارے میں بہت پر جوش ہوں جسے بینک نے لیورپول فٹبال کلب کی شراکت میں کیا۔

ہم اب یہ دیکھ رہے ہیں کراچی یونائٹیڈ فٹبال کلب کے کوچز کس طرح اِس اسکل سیٹ کو پھیلاتے ہیں اور کم مراعات یافتہ کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ ایک اچھے اسپورٹسمین کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں۔یہ پاکستان میں،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ کو بہتر بنانے کے لیے لازمی ہے جس کو اب تین سال ہو گئے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ فراہم کی گئی مہارتیں مواقع پیدا کرتی رہیں گی، صحتمند مقابلے کا باعث بنیں گی اور متعلقہ مقامی کمیونٹی میں احترام کا جذبہ پیدا کریں گی اور اِسی کے ساتھ ، اسپورٹس کے ذریعے،کلاس، صنف اور صلاحیتوں سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کریں گی۔ہمیں امید ہے کہ فٹبال کے ذریعے، ہم ایک مثبت سماجی فائدہ پیدا کر سکتے ہیں جو کراچی میں مختلف کمیونٹیز کے لیے یکجہتی کی قوت کے طور پر کام کرے۔

‘‘پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے لیورپول فٹبال کلب انٹرنیشنل اکیڈیمی کے وائس پریذیڈنٹ، ڈین وہائٹ نے کہا:’’ٹرین دی ٹرینر ہم سب کے لیے ایک زبردست موقع کہ ہم دنیا بھر کے نوجوان فٹبالرز پر ایک مثبت تاثر قائم کریں۔یہ پروجیکٹ کوچز کو متعدد مواقع فراہم کرے گا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں کیوں کہ ہم نے انہیں وہی فلسفلہ اور ٹیکنکس سکھائی ہیں جو خود ہماری اپنی ، لیورپول میں واقع، اکیڈیمی میں سکھائی جاتی ہیں۔‘‘ڈیل وہائٹ نے مزید کہا،’’ہم توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ ترقی کرے گا اور مضبوط سے مضبوط تر ہو گا کیوں کہ مختلف بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے کوچز کی وسیع تعداد کو ایک منفرد اور پیشہ ورانہ ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو ترقی دینے کا موقع ملے گا۔‘‘
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 20:38:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :