ویرات کوہلی ’آئینہ ‘دکھائے جانے پر برا مان گئے

صحافی نے بھارتی کپتان سے غصے پر قابو پانے کے حوالے سے سوال کیا،کوہلی الٹا صحافی پر برہم ہونے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 مارچ 2020 19:35

ویرات کوہلی ’آئینہ ‘دکھائے جانے پر برا مان گئے
کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2مارچ2020ء ) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر ہوم سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہندوستان کی یہ سیریز کی پہلی شکست ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی سے یہ ناکامی ہضم کرنا مشکل ہورہا ہے۔سیریز کے بعد کی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کھونے والے ویرات کوہلی صحافی کے آسان سوال کا جواب بھی نہیں دے سکے۔

مذکورہ صحافی نے کوہلی سے سوال کیا کہ بطور کپتان کیا انہیں دیگر کھلاڑیوں کے لیے بہتر مثال قائم کرنے کے لیے اپنے غصے پر قابو پانے کی ضرورت ہے؟۔اس سوال پر ویرات کوہلی نے کچھ ایسے جواب دیا -
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے کین ولیمسن کی وکٹ گرنے پر انتہائی خراب ری ایکشن دکھایا تھا اور تماشائیوں کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے دوران سٹیو سمتھ کو سراہے جانےکے اشارے کرنے پر ہندوستانی کپتان کو سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس فیصلے پر کرکٹ کے چاہنے والوں نے شدید تنقید کی تھی جو چاہتے تھے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میں آخری اوور میں ایک غلط فیصلے اور پھر باؤنڈری کائونٹ پر ورلڈ کپ میں شکست کے باوجود شاندار طرز عمل کا مظاہرہ کرنے پر کیوی کپتان کین ولیمسن کو یہ ایوارڈ ملنا چاہیئے۔

کوہلی اس سے قبل بھی آف دی فیلڈ کرکٹ آفیشلز، رپورٹرز اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی خراب رویہ اپنا چکے ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس ایوارڈ کے مستحق نہیں تھے۔کئی سوشل میڈیا صارفین یہ بھی سوال کررہے ہیں کہ کوہلی کو اپنے برتاؤ کے لئے کسی قسم کی کارروائی کا سامنا کیوں نہیں کرنا پڑتا ہے۔ ایک صارف نےٹویٹ کیا کہ’انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کین ولیمسن سے خراب رویہ اپنانے کے باوجود کوہلی کو ایک اور سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ بطور تحفہ پیش کرے گی،ایک اور صارف نے کوہلی کو ناپسند کرنےکی وجہ کچھ ایسے بیان کی،
ایک اور صارف نے کچھ اس طرح اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 19:35:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :