آرنلڈ پالمر انویٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 3 مارچ 2020 17:01

آرنلڈ پالمر انویٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) پی جی اے آرنلڈ پالمر انویٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے امریکی ریاست فلوریڈا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 54 سال قبل 1966ء میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

پی جی اے ٹور ایونٹ میں اٹلی کے نامور گالفر فرانسسکو مولیناری اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ امریکہ کے شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈ نے یہ ٹورنامنٹ سب سے زیادہ 8 مرتبہ جیتا ہے۔ ووڈ نے پہلی مرتبہ یہ ایونٹ 2000 میں اپنے نام کیا اس کے بعد انہوں نے 2001، 2002، 2003، 2008، 2009، 2012 اور آٹھویں مرتبہ 2013ء میں اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 93 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 05 مارچ سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 08 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 17:01:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :