پی ایس ایل5، بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ روک دیا گیا

لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 199رنز کا ہدف ملا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 مارچ 2020 21:00

پی ایس ایل5، بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ روک دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے199رنز کا ہدف دیا ہے،اس وقت بارش کے باعث میچ رکا ہوا ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپنرز کولن منرو اور لیوک رونکی نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 100رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی 10اوورز میں میزبان باؤلرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عمدہ شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے لیے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔تمام باؤلرز کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان تجربہ کار محمد حفیظ کو باؤلنگ کے لیے لائے جنہوں نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے پہلی گیند کر 48رنز بنانے والے رونکی کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

کپتان شاداب خان نے چھکا مار کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی ہی تھی کہ اگلی گیند پر محمد فیضان نے ان کا شکار کر لیا،اس موقع پر کولن انگرام اور کولن منرو نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر اسکور میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا، انگرام 29رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔دوسرے اینڈ سے ممنرو نے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 59گیندوں پر 3 چھکوں اور 8چکووں کی مدد سے ناقابل شکست 87رنز کی اننگز کھیلی جسکی بدولت یونائیٹڈ مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 198رنز کا مجموعتہ ترتیب دینے میں کامیاب رہے، آصف علی نے 6گیندوں پر 20رنز بنائے۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ اس وکٹ پر 180رنز کا ہدف حاصل کرنا ممکن ہو گا اور ہم اسلام آباد کو کم سے کم رنز پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور فخر زمان کی جگہ سلمان بٹ اور عثمان شنواری کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔شاداب خان نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی باؤلنگ کرتے کیونکہ رات میں اوس کا بھی کردار ہوتا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے فہیم اشرف، موسیٰ خان اور احمد صفی عبداللہ کی جگہ حسین طلعت، ظفر گوہر اور عاکف جاویود کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 21:00:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :