سندھ اوپن پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان کے سابق نمبر1 ناصر اقبال نے جیت لیا

جمعرات 5 مارچ 2020 17:47

سندھ اوپن پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان کے سابق نمبر1 ناصر اقبال نے جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) سندھ رینجرز ا سکواش کمپلیکس نارتھ ناظم آباد میں کھیلے گئے سندھ اوپن پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان کے سابق نمبر 1 ناصراقبال نے فائنل میں موجودہ ٹاپ سیڈ عماد فرید کو 20 منٹ میں اب سیٹ شکست کے بعد 11-2, 11-6 اور 11-5 سے ہرا کر کر اپنے نام کیا کیا جبکہ کہ خواتین کے فائنل میں فائزہ ظفر نے اپنی ہی چھوٹی بہن مدینہ ظفر کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 27 منٹ میں 11-9 6-11,11-7 ,11-6 اور 13-11 سے ہرا کر فتح حاصل کی اس سے قبل کھیلے گئے خواتین کے کے سیمی فائنلز میں مدینہ ظفر نے نے آمنہ فیاض کو اور فائز ظفر نے روشنا محبوب کو ہرا کا فائنل میں جگہ حاصل کی۔

(جاری ہے)

جبکہ مردوں کے سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ عماد فرید نے نورزمان کو اور پاکستان کے سابق نمبر1 ناصر اقبال نے وقاص محبوب کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی سلمان طاہر نے نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 05/03/2020 - 17:47:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :