بھارت پھر فائنل میں ناکام،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ورلڈ ویمنز ٹی ٹونٹی جیت لیا

بھارتی ٹیم 185 رنز کےہدف کے تعاقب میں محض99 رنز پر ڈھیر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 8 مارچ 2020 15:12

بھارت پھر فائنل میں ناکام،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ورلڈ ویمنز ٹی ٹونٹی جیت لیا
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مارچ2020ء )  دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ویمنز ٹی ٹونٹی میں بھارت کو 85 رنز سے شکست دے دی۔ ویمنز ڈے کے موقع پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 115 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کی جانب سے الیسا ہیلی نے 75 رنز بنائے جبکہ بیتھ مونی 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ ان کے علاوہ کپتان میگ لیننگ 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔ جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل 2010ء، 2012ء، 2014ء اور 2018ء میں بھی کنگروز نے ہی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ(2009ء) اور ویسٹ انڈیز(2016ء) کی ٹیمیں بھی ایک، ایک مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ریکارڈ 86,174 افراد میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھے۔
وقت اشاعت : 08/03/2020 - 15:12:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :