کین رچرڈ سن کا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ

29 سالہ فاسٹ بولر نے گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 مارچ 2020 12:02

کین رچرڈ سن کا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ2020ء ) آسٹریلوی فاسٹ بولر کین رچرڈسن کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کین رچرڈسن کی جگہ سین ایبٹ کو کیویز کے خلاف سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔29 سالہ فاسٹ بولر نے جمعرات کی رات گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہمارا میڈیکل سٹاف معاملے کا عام کیس کی طرح ہی علاج کرررہا ہے تاہم آسٹریلوی حکومت کی جانب سے جاری تمام پروٹولز کو فالو کیا جارہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کین رچرڈسن کو دورہ جنوبی افریقہ سے واپسی کے بعد سکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے اور انہیں ٹیسٹ کے لیے واپس بلالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل چیپل ہیڈلی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں نے 1999ء کی دھائی میں استعمال کی گئی وردی زیب تن کر کے شرکت کی۔

رواں ماہ کے آغاز میں ووٹنگ ہوئی جس کی بنیاد پر ویسی ہی یونیفارم دوبارہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ماضی میں سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل، ایڈم پرورے اور ڈینیئل ویٹوری زیب تن کرچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں جمعے سے 3 ون ڈے میچز کی چیپل ہیڈلی سیریز کھیلے گی جب کہ کیوی ٹیم مارچ کے آخر میں کینگروز کی اپنے ملک میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کریگی ۔
وقت اشاعت : 13/03/2020 - 12:02:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :