گھر جاکر تنہائی میں بیٹھنے کے بجائے یہاں کھیلنا اور چھکے مارنا بہتر سمجھا: کرس لین

میں گھر چلا جاتا تو ملتان کیخلاف یہ یادگار اننگز گنوادیتا: بیٹسمین لاہور قلندرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مارچ 2020 14:21

گھر جاکر تنہائی میں بیٹھنے کے بجائے یہاں کھیلنا اور چھکے مارنا بہتر سمجھا: کرس لین
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2020ء ) ملتان سلطان کے خلاف سنچری سکور کرکے لاہور قلندرز کو سیمی فائنل تک رسائی دلوانے والے کرس لین نے کہا ہے کہ میں اگر پہلے ہی چلا جاتا تو مجھے گھر میں تنہائی میں بیٹھنا پڑتا، میں اس کے بجائے یہاں چھکے ماررہا ہوں۔ ملتان سلطان کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ میں لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے فتح دلوانے والے کرس لین نے 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، ان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل میں شریک متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ایونٹ سے دستبردار ہوکر اپنے ملک واپس جانے میں عافیت جانی ایسے میں لاہور قلندرز کے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان میں رہ کر کھیلنے کو ترجیح دی، آج ٹیم کو فتح دلوا کر کرس لین کا کہنا تھا کہ میں جیت کر خوشی محسوس کرتا ہوں، اگر میں گھر چلا جاتا تو مجھے دو ہفتوں کیلئے تنہائی میں بیٹھنا پڑتا،میں اس کے بجائے یہاں موجود ہوں اور چھکے لگا رہا ہوں، اگر میں چلا جاتا تو میں یہ اننگز گنوا دیتا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرس لین کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے مقابلے میں برطانیہ میں صورتحال مختلف ہے، مجھے لاہور قلندرز میں کھیلنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں پر فخر ہے کہ وہ سب ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایک کھلاڑی آج اپنے ملک واپس جارہا ہے کیونکہ اس کی فیملی اور چھوٹا بچہ ذیادہ اہم ہے۔             
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 14:21:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :