کورونا کا ایک اور وار، ٹوکیو اولمپکس 2020ء ملتوی
ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا
ذیشان مہتاب منگل 24 مارچ 2020 18:30
ٹوکیو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مارچ2020ء ) چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی وبا کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والا بین الاقوامی ملٹی سپورٹس ایونٹ ٹوکیو اولمپکس 2020ء ملتوی کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا جس کے لیے جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی کیے جا رہے تھے۔خیال رہے کہ کینیڈا نے ٹوکیواولمپکس کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کورونا کے پیش نظر اولیمپکس معطل کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے سوا اولمپک مقابلے ہر چار سال بعد باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہے ہیں اور اب تک افریقہ کے سوا ہر برِاعظم کو اس کی میزبانی کا موقع مل چکا ہے حالانکہ اولمپک کے پرچم پر موجود پانچ دائرے انہی براعظموں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
جنگ عظیم اول کے باعث 1916ء اور دوسری جنگ عظیم کے باعث 1940ء اور 1944ء کے مقابلے منسوخ کردیے گئے تھے جب کہ سرد جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کے نتیجے میں 1980ء اور 1984ء کے مقابلوں میں شرکت محدود رہی۔اولمپکس ہر دو سال میں گمنام کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہونے اور خود کو منوانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مقابلے میزبان شہر، ملک اور قوم کے لیے خود کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کا موقع بھی ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/03/2020 - 18:30:49
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ایبٹ آباد، ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
آسٹریلوی ٹینس سٹار ڈومینک تھیم انجری کے باعث ریٹائرمنٹ کے اعلان پر مجبور
-
پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے چیلنج کے لیے تیار، پہلا ٹی ٹونٹی (آج)ہوگا
-
مارسیلو میلو اور الیگزینڈر زویروف اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1گول سے برابر
-
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل