کورونا وائرس، سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

کرونا وائرس فنڈ میں 25 ملین جمع کروانیکا اعلان،رقم وائرس کیخلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 مارچ 2020 11:17

کورونا وائرس، سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ2020ء ) سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرونا وائرس کے فنڈ میں 25 ملین جمع کروانے کا اعلان کردیا۔ سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔ سری لنکن حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کی طرف سے 50 لاکھ یعنی 5 ملین روپے دینے کی نوید سنائی گئی جب کہ جنرل منیجر اور اس سے اوپر کا سٹاف 2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سے نیچے کا سٹاف ایک دن کی تنخواہ دیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی کو گھروں تک محدود کردینے والے کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک تقریباً 23 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ اس وائرس کا شکار بننے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وبا سے سب سے بری طرح متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے جہاں مجموعی طور پر 80 ہزار 539 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 23 ہزار سے زائد اموات کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار افراد صحتیاب بھی ہوچکے تھے۔ ویب سائٹ کے مطابق دنیا میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک چین رہا، جہاں متاثرین کی تعداد 81 ہزار سے زائد تھی لیکن اب اٹلی میں تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اٹلی 80 ہزار کے ساتھ دوسرے، امریکا 75 ہزار سے زائد متاثرین کے ساتھ تیسرے اور اسپین 56 ہزار سے زائد متاثرین کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھا۔ ان ممالک کے علاوہ جرمنی میں 43 ہزار سے زائد متاثرین، ایران میں 29 ہزار متاثرین اور فرانس میں 25 ہزار متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں، ان کے بعد سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، شمالی کوریا اور نیدرلینڈز میں سب سے زیادہ متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/03/2020 - 11:17:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :