معروف کرکٹر و ڈی جے براوو نے بھی کورونا وائرس پر اپناگانا جاری کر دیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:41

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر براوو نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا گانا جاری کر دیا ہے۔کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 6 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 28 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔معروف ویسٹ انڈین آل رانڈر ڈیوائن براوو عرف ڈی جے براوو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے یوٹیوب پر ایک حوصلہ افزا گانا جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈی جے براوو نے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'ہم ہار نہیں مانیں گے، اس وبا کے دوران میری دلی دعائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، آئیں سب ملک کر وائرس کے خلاف جدوجہد کریں'۔اپنے گانے میں براوو نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کی سرگرمیاں بھی محدود ہوکر رہی گئی ہیں اور پاکستان سپر لیگ معطل کیے جانے کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ کا انعقاد بھی ملتوی کردیا گیا ہی
وقت اشاعت : 28/03/2020 - 23:41:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :