وہ 11 کرکٹرز جن کے نام گھریلو اشیا سے ملتے ہیں

قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی کا نام شاہین آفریجی رکھا گیا ہے اور انکی جگہ فریج کی تصویر لگائی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 اپریل 2020 13:36

وہ 11 کرکٹرز جن کے نام گھریلو اشیا سے ملتے ہیں
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اپریل 2020ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے سبب گھر بیٹھے کھلاڑیوں کے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر لگائی ہے۔ آئی سی سی نے مختلف ٹیموں سے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے’ہوم الیون‘ کی ٹیم تشکیل دی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے نام گھریلو اشیا سے مماثلت رکھتے ہیں،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپٹل کا نام مارٹن کپٹل رکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں بلے باز مارٹن کی جگہ کپ کی تصویر لگائی گئی ہے۔ ہوم الیون کیلئے منتخب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جوس بٹلر کا نام فلوس بٹلر رکھا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی خاتون کھلاڑی سوزی بیٹس کو سوزی پلیٹس اوربھارتی خاتون کھلاڑی ہرمن پریت کور کو سیب سے تشبیہہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہوم الیون میں شامل ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کوک کا نام کوئٹن ڈی سوکس رکھ کر ان کی جگہ جراب کی تصویر لگائی گئی ہے۔

آل راؤنڈرز میں سری لنکا کے کھلاڑی تھیساراپریرا کو تھیسارا پرچیئرا بنا کر کرسی کی تصویر لگائی گئی ہے۔ بھارت کے کھلاڑی واشنگٹن سندار کا نام واشنگ یور ہینڈز سندارا رکھا گیا ہے۔آئی سی سی کی ہوم الیون میں ساؤتھ افریقہ کی خاتون کھلاڑی میریزین کیپ کو میزیزین ٹیپ کا نام دیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی کا نام شاہین آفریجی رکھا گیا ہے اور ان کی جگہ فریج کی تصویر لگائی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی لوکی فرگوسن کو چابی سے تشبیہہ دیتے ہوئے ان کا نام لوکی فرگوسن رکھا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شیلڈن کوٹریل کے آخری نام کو کیٹریل بنا دیا گیا ہے۔فلیڈ امپائرز کیلئے آئی سی سی نے انگلینڈ کے رچرڈ کیتھلنگ کا نام کیٹلنگ اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاؤل ریفل کا نام پاؤل ٹریفل رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 13:36:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :