گلوبل ایونٹس کی میزبانی کیلئے ای سی بی اور پی سی بی کے مذاکرات

بات چیت ابتدائی مرحل میں ہے: جنرل سیکرٹری اماراتی کرکٹ بورڈمبشرعثمانی،مشترکہ میزبانی کرسکتے ہیں :احسان مانی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اپریل 2020 16:22

گلوبل ایونٹس کی میزبانی کیلئے ای سی بی اور پی سی بی کے مذاکرات
لاہور،دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2020ء ) آئی سی سی کے گلوبل ایونٹس کی میزبانی کیلئے امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے پی سی بی سے مذاکرات کی تصدیق کردی ،جنرل سیکرٹری ای سی بی مبشر عثمانی کا کہنا ہے کہ فی الحال بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے ،کچھ ٹورنامنٹس کی میزبانی میں یو اے ای کی اپنی دلچسپی ہے جبکہ دیگرایونٹس کیلئے پاکستان کے اتھ مشترکہ کوشش کی جا سکتی ہے ۔

تفصیلات کیمطابق پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان گلوبل ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے بات چیت کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد امکان ہے کہ پی سی بی اور ای سی بی 2023ء سے 2031ء کے سائیکل میں دستیاب عالمی سطح کے ٹورنامنٹس کی مشترکہ میزبانی کیلئے کوشش کر سکتے ہیں۔حال ہی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ پاکستان گلوبل فلیگ شپ ٹورنامنٹس کی مشترکہ میزبانی کیلئے امارات کرکٹ بورڈ کی جانب دیکھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو ساہنی کے گزشتہ دورہ پاکستان کے بعد پی سی بی نے مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ پانچ سے چھ ٹورنامنٹس کیلئے بولی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں حالانکہ انہیں ایک سے دو ایونٹس سے زیادہ کی میزبانی ملنا ممکن نہیں تاہم وہ کسی اور ملک کیساتھ مل کر مشترکہ میزبانی کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2020 - 16:22:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :