کمار سنگاکارا 8 سالہ پاکستانی لڑکی سامیعہ افسر کے بیٹنگ سٹائل سے متاثر

ینگ ٹیلنٹ کی تکنیک مجھ سے بہت بہتر ، میں سمجھتا ہوں کہ بیٹنگ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے: سابق سری لنکن کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 اپریل 2020 13:16

کمار سنگاکارا 8 سالہ پاکستانی لڑکی سامیعہ افسر کے بیٹنگ سٹائل سے متاثر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27اپریل 2020ء ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے پاکستان کی 8 سالہ سامیعہ افسر کی صلاحیتوں کی تعریف کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سامیعہ افسر کی بیٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، ویڈیو میں ان کے بیٹنگ کرنے کے سٹائل کو سری لنکا کے 42 سالہ سابق کپتان کمار سنگاکارا کے ساتھ مشابہت دی گئی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکارا بھی سامیعہ افسر کی ویڈیو دیکھ کر ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ کمار سنگاکارا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ینگ ٹیلنٹ کی تکنیک مجھ سے بہت بہتر ہے۔ کرکٹ میں ایسا ٹیلنٹ دیکھنا بہت اچھی چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بیٹنگ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

اس عمر میں ایسا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں‘‘۔
سامیعہ افسر پہلی مرتبہ 2018ء میں لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز کے دوران سامنے آئیں، وہ اپنے والد کے ہمراہ ٹرائلز دینے پہنچی تھیں۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ سامیعہ افسر کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئی اور ہر سطح پران کی معاونت اور رہنمائی کا اعلان بھی کیا۔ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے سامیعہ افسر کے روشن مستقبل کی نشاندہی کی ہے۔ واضح رہے کہ سامیعہ افسر ان دنوں کنئیرڈ کالج گرلز اکیڈمی میں دیگر لڑکیوں کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 27/04/2020 - 13:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :