باسط علی نے میرے سامنے فکسنگ کا اعتراف کیا تھا، انتخاب عالم

باسط علی کے اس اقرار کے علاوہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، اس وجہ سے رپورٹ میں ذکر نہیں کیا، انٹرویو

جمعہ 1 مئی 2020 20:54

باسط علی نے میرے سامنے فکسنگ کا اعتراف کیا تھا، انتخاب عالم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عارف عباسی سے باسط علی کے فکسنگ اعتراف کا ذکر کیا تھا تاہم ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے اپنی رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انتخاب عالم نے عارف عباسی کے بیان کی تصدیق کی اور کہا کہ باسط علی نے ان کے سامنے اعتراف کیا تھا جس کا ذکر انہوں نے وطن واپسی پر اس وقت کے پی سی بی کے سی ای او عارف عباسی سے کیا لیکن اپنی رپورٹ میں اس واقعے کا ذکر اس وجہ سے نہیں کیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عارف عباسی کوبتایا تھا کہ باسط علی نے فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تھی، باسط علی کے اس اقرار کے علاوہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، اس وجہ سے رپورٹ میں ذکر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ باسط علی اگر اپنے بیان سے مکر جاتے تو میں غلط ثابت ہوتا، ثبوت ہاتھ میں ہوتے تو رپورٹ کا لازمی حصہ بناتا۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے عارف عباسی کے بیان کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا کی کسی بھی عدالت میں ثابت ہوجائے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں تو انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔
وقت اشاعت : 01/05/2020 - 20:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :