پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ زکے درمیان سیریز کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے ویڈیو لنک اجلاس 15مئی کو ہوگا

ہفتہ 9 مئی 2020 17:46

پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ زکے درمیان سیریز کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے ویڈیو لنک اجلاس 15مئی کو ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ زکے درمیان سیریز کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے ویڈیو لنک اجلاس 15مئی کو ہوگا جس میں بغیر شائقین کے مقابلے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز کی رضا مندی کے باوجود اس سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورے سے ممکنہ انکار کی صورت میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ ہر ممکن طورپر پاکستانی ٹیم کے ساتھ سیریز یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچز نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک ٹیسٹ کا اضافہ بھی تجویز کیاگیاہے اورچار ٹیسٹ میچ ہونے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کے دورے کا آغاز برمنگھم سے جولائی کے تیسرے ہفتے سے کرے گی ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کچھ طے ہونے کی صورت میں پاکستانی حکومت سے اجازت اور رہنمائی لینا ہو گی ۔
وقت اشاعت : 09/05/2020 - 17:46:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :