موجودہ حالات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا ممکن نہیں ، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئرلینڈ

جمعرات 14 مئی 2020 21:32

موجودہ حالات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا ممکن نہیں ، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئرلینڈ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو ویرن ڈاٹرم کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو آئرش حکومت کے مرحلہ وار لاک ڈاؤن اٹھانے کے فیصلے کے بعد ان تاریخوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنا ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف آپشنر پر غور کیا تاہم حکومتی قواعد وضوابط، بائیوسیکورٹی، کورنٹائن سمیت کئی دیگر معاملات کے سبب ہمارے لیے ان میچوں کا انعقاد کرنا ممکن نہیں ہے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئرلینڈ نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی ایک بہترین ٹیم کی میزبانی نہ کرپانے پر انہیں بہت افسوس ہے تاہم پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت کا انتظار رہے گا جب ہم ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکیں۔
وقت اشاعت : 14/05/2020 - 21:32:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :