محمد عرفان سوشل میڈیا پر انتقال کی جھوٹی خبروں پر برہم

سوشل میڈیا پرجھوٹی خبروں کے باعث گھر والے اور دوست احباب شدید پریشان ہوئے ہیں ، میرا کسی قسم کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا میں بالکل خیریت سے ہوں: فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 جون 2020 13:04

محمد عرفان سوشل میڈیا پر انتقال کی جھوٹی خبروں پر برہم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔ 37 سالہ محمد عرفان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” کچھ سوشل میڈیا چینلز میری کار حادثے میں موت کی خبر چلا رہے ہیں”۔

وضاحتی ٹویٹ میں فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ”سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کے باعث میرے گھر والے اور دوست احباب شدید پریشان ہوئے ہیں ، میرا کسی قسم کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا میں بالکل خیریت سے ہوں‘‘۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ایک پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں وفات پانے والے سابق کھلاڑی کا نام محمد عرفان لکھا گیا تھا کیوں کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کا نام محمد عرفان ہی تھا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کا سابق ڈیف کرکٹر محمد عرفان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھنا تھا کہ ” محمد عرفان پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں، انہوں نے بارہ انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی وفات پر ان کی اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے‘‘۔ 
وقت اشاعت : 22/06/2020 - 13:04:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :