پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا انٹرنیشنل باکسر غلام نبی نندے کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 3 جولائی 2020 11:39

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا انٹرنیشنل باکسر غلام نبی نندے کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر چوہدری خالد محمود اور سیکرٹری جنرل کرنل(ر) ناصر اعجاز تنگ نے انٹرنیشنل باکسر غلام نبی نندے کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی باکسنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ غلام نبی نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ کراچی الیکٹریک سے وابستہ قومی باکسر نے ایشین گیمز کے علاوہ سیف گیمز اور دوسرے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ان کا تعلق کراچی مشہور علاقے لیاری سے تھا۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 11:39:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :