بھارتی میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، شاہد آفریدی

میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، سابق کپتان

پیر 6 جولائی 2020 14:30

بھارتی میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، شاہد آفریدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ کرکٹ میں ہم بھارت کی اتنی پٹائی لگاتے کہ میچ کے بعد وہ معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔افریدی نے کہا کہ میں نے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کیخلاف کھیل کر کافی لطف اٹھایا، ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دبائوہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں، ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 14:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :