ایشیا کپ2014ء: آخری شاٹ باؤنڈری کراس ہونے تک میں بھی پریشان رہا :شاہد آفریدی

ایشوین جب مجھے گیند کرانے آیا تو میں نے جان بوجھ کر لیگ سائیڈ کی طرف دیکھا تاکہ وہ آف سائیڈ پر گیند کرے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 جولائی 2020 12:29

ایشیا کپ2014ء: آخری شاٹ باؤنڈری کراس ہونے تک میں بھی پریشان رہا :شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی باؤلر ایشون کو لگائے گئے چھکوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشون کو کھیلنا مشکل تھا لیکن اس کے باوجود میں اسے دو چھکے لگانے میں کامیاب رہا حالانکہ آخری گیند کھیلنا بہت مشکل تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سپورٹس اینکر زینب عباس نے پاکستان کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ ایشیاء کپ 2014ء کے میچ میں بھارت کیخلاف جب آپ بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ پر جا رہے تھے تو آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا؟ شاہد خان آفریدی نے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ دماغ میں کچھ نہیں چل رہا تھا، اگر کچھ چل رہا ہوتا تو پھر پرفارم نہ کر پاتا۔

جب میں کریز پر آیا تو میں نے سعید اجمل سے کہا کہ بس آپ ایک بال روک کر سنگل کر دو، سوئپ شارٹ نہیں مارنا، لیکن سعید تو میرا بھائی نکلا، اس نے میری بات نہیں مانی اور سویپ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگیا۔

(جاری ہے)

آفریدی نے بتایا کہ سعید اجمل کے آؤٹ ہونے کے بعد جب جنید خان کریز پر آئے تو میں نے اس سے کہا کہ بس آپ سیدھے بلے سے گیند روک کر سنگل لو، رن ہر حالت میں لینا ہے جس پر جنید نے کہا کہ شاہد بھائی آپ فکر نہ کرو اور اس طرح میں سنگل لینے میں کامیاب رہا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب ایشون مجھے بال کرانے کیلئے سامنے آیا تو میں اپنے لیگ سائیڈ کو دیکھنے لگا تا کہ اسے لگے میں اس طرف شارٹ کھیلوں گا اور وہ مجھے آف سپن نہ کرائے بلکہ لیگ سپن کرائے اور اس نے ویسے ہی کیا جس پر میں نے اسے چھکا لگایا۔ شاہد آفریدی نے ایشون کی آخری بال سے متعلق کہا کہ وہ بال بہت مشکل تھی اور جب میں نے ہٹ لگائی تو گیند کے باؤنڈری پار جانے تک میں پریشانی کا شکار تھا کہ چھکا ہوگا یا نہیں اور پھر جب بال باؤنڈری پار گئی تو میں نے پھر لمبی سانس لی۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 12:29:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :