پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کی مکمل کرکٹ سیریز کا اعلان

اگلے برس ستمبر میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جولائی 2020 22:30

پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کی مکمل کرکٹ سیریز کا اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2020ء) پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کی مکمل کرکٹ سیریز کا اعلان، اگلے برس ستمبر میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی رواں برس اور آئندہ برس میں شیڈول کرکٹ سیریز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیخلاف باقاعدہ سیریز کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگلے برس ستمبر میں 3 ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ افغانستان کی ہوم سیریز ہوگی، تاہم اس کے وینیو کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔ افغانستان نے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنا رکھا ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے باعث یہ سیریز کسی دوسرے ملک میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان اور افغانستان کی بھی کرکٹ رائولری پیدا ہوئی ہے۔ اگلے ستمبر میں شیڈول سیریز دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان کئی میچز پر مشتمل پہلی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/07/2020 - 22:30:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :