لاہور، قومی کرکٹ ٹیم کا ڈربی شائر میں ٹریننگ شیڈول جاری

پیر 13 جولائی 2020 20:00

لاہور، قومی کرکٹ ٹیم کا ڈربی شائر میں ٹریننگ شیڈول جاری
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) وورسٹر میں اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت مکمل کرنے کے بعد پاکستان کا اسکواڈ کیمپ کے دوسرے مرحلے کے لیے ڈربی شائر روانہ ہو گیا’ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کی غرض سے انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی ڈربی شائر میں ٹریننگ شیڈول کے مطابق 14جولائی قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا‘ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

15 جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی‘ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گی16جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی‘ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے‘ 17تا 20 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد ہو گا جبکہ میچ کے اوقات کار جلد جاری کردئیے جائیں گے‘ 21 جولائی کوقومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا‘ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی‘22 جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے‘23 جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

24 تا 27 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کی4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد ہو گا میچ کے اوقات کار جلد جاری کردئیے جائیں گے۔28 جولائی کوقومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا‘ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔ 29 جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی‘ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔30جولائی کوپاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یکم اگست کوقومی اسکواڈ کی پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانگی ہوگی۔
وقت اشاعت : 13/07/2020 - 20:00:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :