آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ 18جولائی شرو ع ہوگی

منگل 14 جولائی 2020 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) ایشین چیس فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ 18 جولائی سے شرو ع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ امین ملک نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 00:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :