پاکستان فیڈریشن کی نگرانی صوبائیکراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ای کراٹے ٹورنامنٹ کیلئے ریفری ججز پینل کا اعلان

منگل 14 جولائی 2020 00:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی کوروناصورتحال حال کے پیش نظر ای کراٹے مقابلوں کے انعقاد تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جسکے لئے ریفری ججز کیلئی9رکنی پینل تشکیل دیدیاہے جس میں خیبر پختونخواسے دو ریفری عرفان نایاب اورخالد نورکاانتخاب عمل میں لایاگیاِ۔

خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشیدخان اور سیکرٹری جنرل وکولیفائڈ ایشیاء ریفری خالدنور کے مطابقکوروناوباء کے باعث دنیابھر سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہوکر رہ گئی ہیںجس سے سالانہ مقابلوں کا شیڈول متاثر ہورہاہے ،اس معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کراٹے فیڈریشن نے ملک بھر میں کراٹے کھلاڑیوں کی فٹنس کو جاری رکھنے کیلئے ای کراٹے مقابلے منعقد کرارہی ہے اور حوالے سے سندھ،پنجاب اور بلوچستان کی طرح خیبر پختونخوامیں ای کراٹے ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پلان ترتیب دیدیاگیاہے،انہوںنے کہاکہ ان مقابلوں میں فائٹ کے بجائے صرف کاتازکے مقابلوں منعقد ہونگے،پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ضلع کی سطح پر انٹر کلب کے مقابلے ہونگے جن میں مرد وخواتین کھلاڑی شروع ہونگے،مقابلوں کی ویڈیوتیار کی جائے گی،جنہیں پاکستان کراٹے فیڈریشن کو ارسال کردی جائے گی ،جہاں پر تشکیل شدہ ریفری ججز پینل ان مقابلوں کے فاتح ،دوسرے اور تیسرے پوزیشن کے فیصلے کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان مقابلوں میں ہر ڈسٹرکٹ ایک مرد اور ایک خاتون کھلاڑی کا انتخاب ہوگا اور یہی دوکھلاڑی انٹر ڈسٹرکٹ کے مقابلوں میں اپنے ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرینگے ،ان مقابلوں کی بھی مکمل ویڈیوریکارڈنگ ہوگی جسکے بعد فیڈریشن کے ریفری ججز پینل فیصلہ دینگے ۔خالد نور نے مزید کہاکہ ان مقابلوں کا مقصد ملک بھر میں کراٹے کی سرگرمیوں کا جاری رکھنا اور کھلاڑیوں کو ایک بہترین ماحول فراہم کرناہے کیونکہ مسلسل نہ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے امید ہے کہ اس ایونٹ سے صوبے میں کراٹے کھلاڑیوں کو اپنی کھیل کو بہتر کرنے کا ایک اچھا موقع ملے گا
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 00:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :