پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن’’رن فار امیونٹی‘‘سیمینار (کل) شروع ہو گا

جمعرات 16 جولائی 2020 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن ’’رن فار امیونٹی‘‘سیمینار (کل) ہفتہ سے شروع ہو گا، گذشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ سیمینار کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عالمی اتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے ہونیوالے سیمینار کا مقصد پروفیشنل اتھلیٹس اور امیچورز میں امیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس سے پہلے بھی پانچ کورسز اور سیمینارز اتھلیٹکس کے کھیل کے مختلف امور پر منعقد ہوچکے ہیں یہ دوروزہ آن لائن سیمنار 18 اور 19 جولائی کو ہو ہوگا، انہوں نے کہا کہ دنیا سے بھر ٹاپ ڈاکٹرز، سکالرز اور مقامی سپیشلسٹ لیکچرارز امیونٹی بڑھانے کے لئے رننگ اور اتھلیٹکس کی اہمیت پر لیکچرز دیں گے،سیمینار میں کوچز، ٹرینرز، فزیو تھراپسٹ، میڈیکل کمیٹی کے ممبران سیمنار میں شرکت کے اہل ہوں گے، اکرم ساہی نے کہا کہ سیمینار میں 9 ممالک کے شرکاء حصہ لیں گے جن میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایران شامل ہیں،شرکاء خطے میں اتھلیٹکس کے کھیل کی ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے بھی دیں گے۔

وقت اشاعت : 16/07/2020 - 21:40:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :