پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بنوں ڈویژن کیلئے نار ملیزیشن کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 23 جولائی 2020 22:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2020ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بنوں ڈویژن کیلئے نار ملیزیشن کمیٹی تشکیل دیدی کمیٹی میں بنوں سے تین ممبران کی نامزدگی کی گئی ہے ،گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ بنوں کیلئے نارملزیشن کمیٹی قائم کردیا گیا ہے جس میں معروف فٹ بالر نصیب الرحمن،حاجی نور والی اور عمر خطاب کو شامل کیا گیا ہے جوکہ الیکشن کیلئے انتظامات کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لینگے اس موقع پر نارملزیشن کمیٹی کے سربراہ نصیب الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ فٹ بال فیڈریشن نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُن کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور ضلع بنوں میں فٹ بال کے ترویج واشاعت کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کارلائیں گے۔

وقت اشاعت : 23/07/2020 - 22:50:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :