جان شیر خان کا کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب

اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں سابق عالمی چیمپئن کا کمر کے مہروں کا آپریشن کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 30 جولائی 2020 13:14

جان شیر خان کا کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2020ء ) سکواش کے عالمی چیمپین اورلگاتار دس سال نمبر 1 رہنے والے کھلاڑی جان شیر خان ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز نے گزشتہ روز شفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے اپنے کمر کے دو spinal stenosis lower and upper آپریشن کامیابی سے کرانے کے بعد ڈاکٹر اور ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔جان شیر خان کا کہنا تھا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے محنت اور لگن سے میرا آپریشن کو کامیاب بنایا اور قوم، ملک ،دوستوں اور رشتے داروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے میرے لیے خصوصی دعائیں اور پیغمات بھیجے۔

جان شیر خان نے اتنا بڑا آپریشن کرانے کی وجہ بتاتے ہوے کہا کے تقریبا ایک سال سے مجھے نماز، واک، اور سکواش کرتے وقت کمر میں شدید درد ہوتا تھا مگر مجھےاس درد کو کنڑول کرنے کی صلاحیت اور برداشت تھی مگر کچھ عرصے سے درد نیچے ٹانگوں میں اتر آیا اور ڈاکڑوں نے جلد سے جلد آپریشن ایڈوایز کرنے کا کہا جس کی وجہ سے مجھے اس ایڈوایز پر عمل کرنا لازمی تھا جس کی وجہ سے آپریشن کرانا پڑا ۔

(جاری ہے)

آپریشن نہ کرانے سے مزید انتہائی مشکلات کا سامنا جس میں چلنے پھرنے میں دشواری کا ہونا اور مزید سنگین مسئلے ہو سکتے تھے۔ پاکستان میں بہت قابل اور اچھے ڈاکٹر ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنا علاج اپنے ملک میں کرانےکو ترجیح دی میں بہت خوشی اور تندرستی محسوس کر رہا ہوں۔جان شیر خان کا مزید کہنا تھا کے سکواش کے میدان میں دس سال تک پاکستان کا نام روشن کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی۔

دس سال نمبر 1 رہنا اور ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلے میں دن رات محنت کرتا جس کے وجہ سے اپنی صحت کو مکمل ٹایم اور ٹریٹمنٹ نہ دے سکا جسکی وجہ سے میرے گھٹنوں اور کمر میں پرابلم ہوئی۔جان شیر خان نے مزید کہا کے میں آج کے ینگ پلیرز کو ایڈوایز کرونگا کے اپنی ٹریننگ سمیت اپنے گھٹنوں اور کمر کا خصوصی خیال کرے اور چھوٹے سے چھوٹے درد کو سنجیدہ لئے تاکہ بروقت علاج کر سکے اور بڑے مسئلہ سے بچا سکے۔
جان شیر خان کا کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب
وقت اشاعت : 30/07/2020 - 13:14:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :