عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا: شاہد آفریدی

پیسر کی نئی گیند سے تو سپیڈ اچھی رہتی، پرانی سے مشکل پیش آتی،اپنی فٹنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس نے درست فیصلہ کیا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اگست 2020 14:14

عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا: شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2020ء ) شاہد آفریدی نے محمد عامرکا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا، آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ جس کام سے لطف اندوز نہ ہوں اسے چھوڑ دینا چاہیے،ٹیسٹ کرکٹ میں بولر کو نئی اور پرانی گیند سے سوئنگ کے ساتھ سپیڈ کی بھی ضرورت ہوتی ہے، عامر کی نئی گیند سے تو سپیڈ اچھی رہتی، پرانی سے مشکل پیش آتی،طویل فارمیٹ میں اس کے بغیر گزارا نہیں، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اپنی فٹنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے محمد عامر نے درست فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولرز کے حوالے سے پاکستان کی مٹی بڑی زرخیز ہے، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کے بعد اب نیا ٹیلنٹ بھی نظر آرہا ہے،یہ پیسرز طویل عرصے کرکٹ کھیل سکتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ باصلاحیت ہیں، محمد عباس، وہاب ریاض اور محمد عامر کا تجربہ بھی کارآمد ثابت ہوگا، پی ایس ایل سے مزید بولرز سامنے آئیں گے۔                                                                                 
وقت اشاعت : 03/08/2020 - 14:14:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :