ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، جینیفر بریڈی اور آرینا سبالینکا پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی کو ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

بدھ 12 اگست 2020 11:50

ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، جینیفر بریڈی اور آرینا سبالینکا پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی کو ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
لیکسنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پولینڈ کی مگڈا لنٹیٹ اور انکی امریکی جوڑی دار جیسکا پیگولا ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی ٹینس سٹار جینیفر بریڈی اور انکی بیلاروسی جوڑی دار آرینا سبالینکا پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں لیکسنگٹن میں آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں پولینڈ کی مگڈا لنٹیٹ اور انکی امریکی جوڑی دار جیسکا پیگولا نے سخت مقابلے کے بعد امریکہ کی ٹینس سٹار جینیفر بریڈی اور انکی بیلاروسی جوڑی دار آرینا سبالینکا پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا اور ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انکی فتح کا سکور 6-4، 4-6 اور 10-8 تھا۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :