آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے پر بھارتی کرکٹر کی خودکشی

کرن تیواری نے مبینہ طور پر رات کو اپنے گھرپر خودکشی کرلی، ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 اگست 2020 12:59

آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے پر بھارتی کرکٹر کی خودکشی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2020ء ) بھارت کے نوجوان کرکٹر کرن تیواری نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ انہوں نے ممکنہ طور پر آئی پی ایل کنٹریکٹ نہ ملنے کی وجہ سے موت کو گلے لگایا۔ کرن تیواری کی لاش ان کے گھر سے پیر کو گھر کی چھت سے لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی تھی۔ 27سالہ کرن تیواری رنجی ٹرافی سمیت اہم مقابلوں میں حصہ لے چکے تھے۔ بدھ کے روز ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوان کرکٹر نے خود کشی کی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ تیواری بھارت کے مشرقی علاقے گوکلونگر کے گاؤں گوری میں رہائش پذیر تھے اور اسی گھر سے اُن کی لاش برآمد ہوئی‘۔ پولیس نے کورار پولیس اسٹیشن میں کھلاڑی کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔  کرن تیواری کے ایک دوست کے مطابق کلب کرکٹر آئی پی ایل کی 8 میں سے کسی بھی ٹیم کا حصہ نہ بن پانے پر دلبرداشتہ تھا۔ اسے جونیئر ڈیل سٹین بھی کہا جاتا تھا کیونکہ اس کا باؤلنگ ایکشن مایہ ناز جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل سٹین سے مماثلت رکھتا تھا۔                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 12:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :