ڈیوڈ ویلی سمیت 4 کرکٹرز کورونا کے شبہ میں گرائونڈ سے باہر

یارکشائر کیلئے کھیلنے والے ٹام کوہلر،کیڈمور اورجوش پیسڈن بھی باہر کیے جانیوالے کھلاڑیوں میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 ستمبر 2020 15:28

ڈیوڈ ویلی سمیت 4 کرکٹرز کورونا کے شبہ میں گرائونڈ سے باہر
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2020ء ) انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ کے میچ سے تھوڑی دیر قبل 4 کرکٹرز کو کورونا کے شبہ میں میچ سے باہر کردیا گیا،ان میں انگلینڈ کے قومی کرکٹرڈیوڈ ویلی بھی شامل ہیں۔ پیر کی شب ٹی 20 بلاسٹ کا میچ ہیڈ نگلے میں ہوا،لنکا شائر کے خلاف ہونے والے میچ سے قبل یارکشائر نے اپنے 4 کرکٹرز اسکواڈ سے الگ کردیئے، ان میں انگلینڈ کے معروف کرکٹر ڈیوڈ ویلی ،ٹام کوہلر،کیڈمور اورجوش پیسڈن شامل ہیں ۔

کائونٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ گائیڈ لائنز کی روشنی میں انہیں میچ نہیں کھلایا گیا ہے اور ٹور کرنےوالے سکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے ۔ کلب اب ان کرکٹرز کے کووڈ -19ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرے گا اور اس کے بعد حتمی فیصلہ جاری ہوگا۔ یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ ایک ہزار822 افراد ہلاک اور دو کروڑ77 لاکھ33 ہزار310 متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد65لاکھ14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ94 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں43 لاکھ67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور73 ہزار923 ہلاک ہو چکے ہیں۔برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 65 ہزار سے زائد اور ایک لاکھ 27 ہزار517 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 993 ہو گئی ہے۔پیرو میں بھی 6 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 817 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ٹیگز :برطانیہجرمانہ
وقت اشاعت : 15/09/2020 - 15:28:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :