پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا، پی سی بی

پی سی بی ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود پارٹنر نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی، شعیب نوید

جمعرات 17 ستمبر 2020 23:24

پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا، پی سی بی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سنگین خلاف ورزیوں کے سبب پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا معاہدہ ختم کردیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس 3 سال کے لیے ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای کے پاس تھے تاہم اس نے متعدد مرتبہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔پروجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نویدکاکہنا ہے کہ پی سی بی ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو شفافیت سے کام کرتا ہے، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود پارٹنر نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔شعیب نوید کا کہنا تھا کہ پی سی بی اب نئے براڈکاسٹرز اور سب لائسنسیز سے رابطے میں ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2020 - 23:24:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :