حسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اورکم بیک کے لیے پرعزم
اپنے ٹریننگ پلان سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے اور ملنے والی ہدایات پرعمل کررہے ہیں
ذیشان مہتاب ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:34
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2020ء ) فاسٹ بائولرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کے لیے پرعزم ہیں۔ 26 سالہ فاسٹ بائولرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے کمردرد سے نجات پانے کے لیے جاری ری ہیب پروگرام میں رننگ بھی شروع کردی۔ حسن علی پندرہ ماہ سے فٹنس مسائل کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دورہیں۔
پی سی بی نے ان کی بحالی فٹنس پروگرام تیار کررکھا ہے جس کے تحت فاسٹ باولرنے خود کومکمل فٹ کرنے کے لیے سخت محنت جاری رکھی ہوئی ہے اور اپنے ٹریننگ پلان سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے اور ملنے والی ہدایات پرعمل کررہےہیں۔ اگست 2016ء میں ڈیبیو کرنے کے بعد 9 ٹیسٹ، 53 ایک روزہ اور 30 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے آخری بار16 جون 2019ء کو آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں شرکت کی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 13:34:17
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا