پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی

منگل 29 ستمبر 2020 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گی۔ دونوں سیریز 10 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائیں گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ کے شیڈول میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 دسمبر کو ہملٹن میں اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سی7جنوری تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 12:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :