آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، زعیم نثار صدر اور سردار اظہر اسلم جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 29 ستمبر 2020 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، زعیم نثار صدر اور سردار اظہر اسلم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ زعیم نثار اور سردار اظہر اسلم آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کے لئے بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں جبکہ سردار شہزاد عتیق ایسوسی ایشن کے خزانچی ہوںگے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منگلا میں منعقد ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس( 2020-24) کے لئے نئے عہدیداروں کا متفقہ طور پر انتخاب کیا گیا، یہ انتخابات پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ایگزیکیٹو نائب صدر محمد رزاق گل کی زیرنگرانی منعقد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر زعیم نثار، سینئر نائب صدر منظر بشیر، نائب صدور ڈاکٹر امتیاز خان، راجہ محمد مہتاب خان اور نورین النساء، جنرل سیکرٹری سردار اظہر اسلم، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز مدیحہ رشید اور نوید اللہ سلار اور خزانچی سردار شہزاد عتیق ہونگے جبکہ مجلس عاملہ میں مریم عزیز اور عدنان رضوان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 13:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :