سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

منگل 29 ستمبر 2020 23:37

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت رواں برس نومبر میں خواتین کے تین روزہ گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی، جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں برس نومبر میں لیڈیز یورپین ٹوئر (ایل ای ٹی)کی جانب سے دی سعودی لیڈیز انٹرنیشنل نامی گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مذکورہ گالف ٹورنامنٹ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ رائل گرین گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوگا اور اس کی فاتح کھلاڑی کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی۔سعودی عرب میں ہونے والا مذکورہ ٹورنامنٹ برٹش اینڈ اسکاٹش گالف ٹورنامنٹ کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں فاتح کو 10 لاکھ ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 23:37:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :