پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان

منگل 20 اکتوبر 2020 15:07

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) اسموگ میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اسموگ میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی منتقل کیے جانے کا خدشہ موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف اور حکام اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر اسموگ کی شرح میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ بھی راولپنڈی میں ہی کروائے جا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 15:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :