کلین اینڈ گرین خواتین فٹ سال ٹورنامنٹ، لوکل گورنمنٹ ٹیم نے ہزارہ اکیڈمی کو 1-2 گول سے شکست دیدی

بدھ 28 اکتوبر 2020 15:39

کلین اینڈ گرین خواتین فٹ سال ٹورنامنٹ، لوکل گورنمنٹ ٹیم نے ہزارہ اکیڈمی کو 1-2 گول سے شکست دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) کلین اینڈ گرین خواتین فٹ سال ٹورنامنٹ میں لوکل گورنمنٹ ٹیم کوئٹہ نے ہزارہ اکیڈمی کو 1-2 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، گذشتہ روز پی ایس بی جمنازیم ایوب سٹیڈیم کوئٹہ سنٹر میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لوکل گورنمنٹ ٹیم اور ہزارہ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں لوکل گورنمنٹ ٹیم کوئٹہ نے ہزارہ اکیڈمی کو 1-2 گول سے شکست دے کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول حمیرا نے کئے، فائنل کے اختتام پر چیف آفیسر کوئٹہ کونسل لوکل گورنمنٹ و چیئرمین فاؤنڈیشن فار سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پاکستان مطیع الرحمن کاسی، چیف آفیسر کوئٹہ کونسل حنان خان مندوخیل، پی ایس بی کوئٹہ سنٹر کے ڈائریکٹر عمران یوسف، فاؤنڈیشن فار سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری شاہ محمد شان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اس موقع پر سابق قومی کوچ و پریس سیکرٹری فاؤنڈیشن آغا محمد مینگل، فاؤنڈیشن کے خزانچی احمد نواز، سائیکلسٹ عطاء اللہ بلوچ، میر احمد، آرگنائزر و فاؤنڈیشن کے آفس سیکرٹری سرور شاہوانی کے علاوہ کالجز اور یونیورسٹیز کے سپورٹس ڈائریکٹرز اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ریفری کے فرائض سونیا مصطفی نے انجام دیئے اور ان کے ہمراہ بختاور غنی اور لاریب غفار بطور معاون تھیں۔ میچ کمشنر کے فرائض دایان نے انجام دیئے۔ مطیع الرحمن کاسی نے فائنل کے بہترین کھلاڑی حمیرا کو اپنی ٹیم کو 2 گول سکور کرکے فتح دلانے پر جبکہ ہزارہ اکیڈیمی کے گول کیپر آرزو کو کیش پرائز سے نوازا۔ ٹورنامنٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون، فاؤنڈیشن فار سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پاکستان اور وومن فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کھیلا گیا۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 15:39:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :