سمیع اسلم کا دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہنے، امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ

نوجوان اوپننگ بلے باز نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر ڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی ادھورا چھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2020 22:52

سمیع اسلم کا دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہنے، امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 نومبر 2020ء) سمیع اسلم کا دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہنے، امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ، نوجوان اوپننگ بلے باز نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر ڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی ادھورا چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں نمائندگی کرنے والے نوجوان اوپنگ بلے باز سمیع اسلم مسلسل نذر انداز کیے جانے کے بعد دلبرداشتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانے کے باوجود سمیع اسلم کو قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس تمام صورتحال میں اب سمیع اسلم نے ناصرف پاکستان کرکٹ بلکہ ملک کو بھی خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمیع اسلم قائداعظم ٹرافی کھیل رہے تھے، تاہم اب انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ادھورا چھوڑ دیا ہے۔ نوجوان بلے باز کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ امریکا منتقل ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سمیع اسلم نے اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کو اطلاع بھی نہیں دی۔ بلے باز قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم کا حصہ ہیں، انہیں نے بذریعہ ای میل اپنی ڈومیسٹک ٹیم کو عدم دستیابی سے متعلق مطلع کیا۔
وقت اشاعت : 18/11/2020 - 22:52:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :