نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو انجریز مسائل کا سامنا‘ کولن ڈی گرینڈہوم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

بدھ 25 نومبر 2020 19:04

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو انجریز مسائل کا سامنا‘ کولن ڈی گرینڈہوم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
ہیملٹن۔25نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25نومبر2020ء) :نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرکولن ڈی گرینڈ ہوم دائیں پائوں میں چوٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ‘ سپنر اعزاز پٹیل بھی انجری کے باعث ابتدائی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر ڈیرل مچل کو ڈی گرینڈ ہوم کی جگہ طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اعزاز پٹیل کی جگہ مچل سینٹنر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ہیملٹن ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لئے کپتان کین ولیمسن کے ساتھ ٹم سائوتھی ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ نہیں لیں گے ان کی جگہ سینٹنر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے ٹیم کا کپتان بھی نامزد کیا گیا ۔ سینٹنر اور ڈیرل مچل ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے دو دن قبل سکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ کولن ڈی گرینڈ ہوم اور اعزاز پٹیل کے ان فٹ ہونے سے ٹی ٹونٹی سکواڈ پر بڑا اثر پڑے گا۔

شیڈول سخت اور مشکل ہے‘ انجریز مسائل ہمارے لئے چیلنج ہیں۔ سینٹنر اور ڈیرل آخری ٹی ٹونٹی میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ ہم ان کی کڑی نگرانی کریں گے تاکہ وہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے فٹ اور تازہ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مچل سینٹنر کو کپتانی کا اعتراف کرتا ہوں‘ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور سینٹنر نے گزشتہ پانچ سالوں میں بہترین بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور وہ پرسکون رہنے والے کھلاڑی ہیں۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا تیسرا اور آخری کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/11/2020 - 19:04:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :