ایل پی ایل: محمد عامر سے بدتمیزی کرنے پر شاہد آفریدی کا افغان بولر پر غصہ، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران عامر اور نوین کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 دسمبر 2020 11:28

ایل پی ایل: محمد عامر سے بدتمیزی کرنے پر شاہد آفریدی کا افغان بولر پر غصہ، ویڈیو وائرل
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2020ء ) لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بائولر محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر افغان بولر نوین آپے سے باہر ہوگئے، بولر نے عامر کے خلاف ناقابل اشاعت الفاظ استعمال کیے جس پر عامر نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا اور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا لگا دیا ،میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔

میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں
۔ واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کو مسلسل تیسری بار شکست کا سامنا ہے، تیسرے میچ میں کینڈی ٹسکرزنے گلیڈی ایٹر کو 25 رنز سے شکست سے دوچار کیا۔

کینڈی ٹسکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے تھے،کینڈی ٹسکرز کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 گیندوں پر 51 جبکہ کوسل مینڈس نے 30 گیندوں پر 49 بنائے ،گال گلیڈی ایٹر کی جانب سے محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 01/12/2020 - 11:28:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :