پاکستان شاہینز نے کینٹربری کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی ہرادیا

پاکستان شاہینز ٹیم اپنا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 3جنوری کونیوزی لینڈالیون کے خلاف کھیلے گی

جمعہ 1 جنوری 2021 15:49

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) پاکستان شاہینز نے لنکن، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینٹربری کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینٹربری کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کینقصان پر 169 رنز بنائے، جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان شاہینز کی جانب سے روحیل نذیر 69 اور حسین طلعت 53 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ، کینٹربری کے شین ڈیوی نے ایک وکٹ حاصل کی۔کینٹربری کی اننگ میں ٹائلر لورٹن 51 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، چیمبرلین 66 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز ٹیم اپنا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 3جنوری کونیوزی لینڈالیون کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 01/01/2021 - 15:49:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :