بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے

ہفتہ 2 جنوری 2021 17:28

بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے
لاہور/کرائسٹ چرچ۔2جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔ ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 03 جنوری سے ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا تاہم نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا۔

(جاری ہے)

لیکن ٹیم مینجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر قومی کرکٹ ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری میں بہتری واضح ہے۔انہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ نیٹ سیشن میں حصہ لیا ہے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان اور اہم ترین بیٹسمین ہیں، لہذا ہم کوئی جلد بازی نہیں کریں گے۔ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ میڈیکل ٹیم بابر اعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ہمیں مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔

وقت اشاعت : 02/01/2021 - 17:28:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :